کیا نصیبو لعل 56 برس کی عمر میں بیٹے کی ماں بن گئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی گلوکارہ نصیبو لعل اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ 56 سال کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘
وائرل تصویر پر نصیبو لعل یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔ لیکن کئی سوشل میڈیا صارفین نے واضح کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا نومولود دراصل نصیبو لعل کا پوتا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’وہ میرے پڑوس میں رہتی ہیں؛ یہ ان کے بیٹے کا بیٹا ہے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’نصیبو لعل دادی بن گئی ہیں، یہ ان کے بیٹے مراد کا بچہ ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
واضح رہے کہ مشہور پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل نے اپنی منفرد آواز اور شاندار پرفارمنس سے شوبز انڈسٹری میں خاص مقام بنایا ہے۔ وہ نوجوان نسل میں کوک اسٹوڈیو کے ہٹ گانے ’تو جھوم‘ کے ذریعے خاصی مقبول ہیں۔
چند ماہ قبل نصیبو لعل مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا شکار ہونے کے بعد خبروں میں آئیں، تاہم بعد میں یہ معاملہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان حل ہو گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان گلوکارہ کوک اسٹوڈیو نصیبو لعل نصیبو لعل بیٹا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان گلوکارہ کوک اسٹوڈیو نصیبو لعل بیٹا
پڑھیں:
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
لاہور:موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم 5 گھوٹکی سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے، یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔
سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔