’تیری خاطر بیوی کو قتل کر دیا‘، سرجن کا ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کے نام پیغام
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
ایک بھارتی سرجن نے شادی کے ڈیڑھ سال بعد اپنی بیوی کو محبوبہ کی خاطر اینستھیٹک دوا زیادہ مقدار میں دے کر قتل کردیا۔ بعدازاں ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کو بیوی کو ہلاک کرنے کی خبر بھی بھیج دی۔
ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، ڈاکٹر مہندر ریڈی نامی سرجن، جو اپنی ڈرمٹولوجسٹ اہلیہ ڈاکٹر کرُتیکا ریڈی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں، نے جرم کے فوراً بعد اپنی مبینہ محبوبہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا ’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار دیا۔‘
یہ بھی پڑھیے محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
تحقیقاتی حکام کے مطابق، یہ پیغام ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپلیکیشن کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے یہ پیغام ملزم کے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے دوران دریافت کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور ان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
قتل کا پس منظرواقعہ 21 اپریل کو پیش آیا، جب ڈاکٹر مہندر ریڈی نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو اینستھیٹک (بیہوشی دینے والی) دوا کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا۔
انہوں نے بیوی کی طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے اسے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹر کرتیکا ریڈی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
بعد ازاں فارنزک سائنس لیبارٹری (FSL) کی رپورٹ میں مقتولہ کے جسم میں پروپوفول (Propofol) نامی طاقتور دوا کے آثار پائے گئے، جو کہ ایک ممنوعہ انجکشن دوا ہے اور صرف ماہر ڈاکٹروں کے زیرِ استعمال آتی ہے۔
گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے کینولا سیٹ، انجکشن ٹیوب اور دیگر طبی سامان برآمد کیا، جس نے شبہ کو مزید مضبوط کیا۔
گرفتاری اور مقدمہمقتولہ کے والد نے رپورٹ کی بنیاد پر داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔ اس کے بعد 15 اکتوبر کو ڈاکٹر مہندر ریڈی کو 6 ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔
بنگلورو پولیس کمشنر سیمانتھ کمار سنگھ نے بتایا ’اب تک جمع ہونے والے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شوہر ہی قتل میں ملوث ہے۔ وہ خود بیوی کو اسپتال لایا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ پہلے سے بیمار تھی۔ لیکن فارنزک رپورٹ سے واضح ہوا کہ اسے غیر قانونی طور پر دوا کا انجکشن دیا گیا، جو بدنیتی پر مبنی عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی
پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نے اپنی طبی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے قتل کو فطری موت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مہندر ریڈی اور ڈاکٹر کرتیکا ریڈی کی شادی 26 مئی 2024 کو ہوئی تھی۔ دونوں وِکٹوریہ اسپتال بنگلورو میں ملازم تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، تفتیش جاری ہے اور ڈیجیٹل شواہد کے علاوہ دوا کی خریداری اور مالی لین دین کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلورو بھارت بیوی کا قتل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلورو بھارت بیوی کا قتل ڈاکٹر مہندر ریڈی بیوی کو
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔