City 42:
2025-08-05@04:05:37 GMT

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے استعفیٰ دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

سٹی 42 : چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے استعفیٰ منظوری  کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔ 

وزیراعظم نے سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا، کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔  

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم نے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان

علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کی ہے۔عمران خان نے کہاکہ اگر علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم رکھنے میں ناکام ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی اور اہل فرد کو موقع دیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں دوبارہ سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، جن میں مطالعے کے لیے کتابیں اور روزانہ اخبارات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ انہیں اپنے بچوں سے ایک گھنٹے کی ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت بھی دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کہاکہ اگر ان کے بچے ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو وہ ضرور آئیں۔

ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ فون پر بات کرنے سے علم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہو چکا ہے۔مشعال یوسف زئی کی سینیٹ کے لیے نامزدگی سے متعلق علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے اسے غیر ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی نوعیت کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے سنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد
  • شہباز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد
  • وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
  • لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات
  • حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی T20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
  •  صدر ،وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد   
  • علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان