سلطانِ عمان، سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی فرمان کے تحت 45 افراد کو عمانی شہریت دینے کی منظوری دے دی۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سلطنتِ عمان کے سماجی اتحاد کو مضبوط بنانے اور اُن افراد کو سراہنے کے لیے ہے جنہوں نے ملک کے لیے گہری وابستگی، خدمات اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا: سیاحتی ویزے پر سیکیورٹی بانڈ رکھنے کا منصوبہ، کون سے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں نئے عمانی نیشنلٹی قانونکا نفاذ عمل میں آیا، جس نے 2014 میں نافذ سابق قانون کی جگہ لی۔ نیا قانون 2 فروری 2025 سے مؤثر ہوا۔

عمانی قانون کے مطابق دوہری شہریت عام طور پر ممنوع ہے، سوائے اُن صورتوں کے جب سلطان خصوصی فرمان کے ذریعے اجازت دیں۔ آرٹیکل 23 کے تحت، اگر کوئی عمانی شہری غیر ملکی شہریت حاصل کرتا ہے تو وہ خودبخود عمانی شہریت سے محروم ہو جائے گا۔

شادی سے متعلق شقوں کے مطابق، اگر کوئی غیر ملکی مرد عمانی خاتون سے شادی کے ذریعے شہریت حاصل کرے اور شادی 5 سال کے اندر ختم ہو جائے، تو اس کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ تاہم، بچوں کی شہریت متاثر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:  سپریم کورٹ: افغان شہریوں کو شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسی طرح اگر کوئی غیر ملکی خاتون عمانی مرد سے شادی کے ذریعے شہریت حاصل کرے اور بعد میں طلاق کے بعد کسی غیر عمانی سے شادی کرے تو اس کی عمانی شہریت دوسری شادی کی تاریخ سے ختم تصور کی جائے گی۔

آرٹیکل 26 کے مطابق، کوئی بھی شخص اگر سلطان یا سلطنت کی توہین کرے یا ایسی جماعتوں میں شامل ہو جو ملک کے مفادات کے خلاف نظریات رکھتی ہوں، تو اس کی شہریت واپس لی جا سکتی ہے۔

مزید یہ کہ اگر کوئی عمانی شہری کسی غیر ملکی حکومت میں ایسے عہدے پر فائز ہو جو عمان کے مفادات کے خلاف ہو، اور حکومتی انتباہ کے باوجود استعفیٰ نہ دے، تو اس کی شہریت بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب نے اوبر کے شریک بانی اور ریڈ سی گروپ کے سی ای او کو شہریت دے دی

آرٹیکل 27 کے تحت، ریاستی سلامتی کے خلاف جرم میں سزا یافتہ یا پانچ سال کے اندر متعدد سنگین جرائم میں ملوث افراد کی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ جو افراد دو سال سے زائد عرصے تک عمان سے باہر رہیں اور ان کے پاس کوئی جائز وجہ نہ ہو، وہ بھی شہریت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

یہ تمام اقدامات سلطنتِ عمان کی قومی سالمیت، وفاداری، اور ریاستی نظم کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خدمات شہریت عمان قوانین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خدمات شہریت قوانین غیر ملکی اگر کوئی کی شہریت تو اس کی یہ بھی کے لیے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار