ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔
ضبط شدہ سگریٹوں میں مشہور سگریٹ برانڈز باس اور کینٹن شامل ہیں، جو کہ سرحد ٹوبیکو کمپنی صوابی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ یہ کمپنی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شیراز اکرم باچا کی ملکیت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری ٹول مینوفیکچرنگ کے تحت اپنے سگریٹ برانڈز دیگر فیکٹریوں سے تیار کرواتی ہے۔سگریٹ فیکٹریاں ٹیکس حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ٹول مینوفیکچرنگ کے تحت دوسری فیکٹریوں سے اپنے برانڈ تیار کرواتی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی ہے، جن کے تحت سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بلا تفریق اپریشن جاری ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات انٹیلیجنس بیورو ملکی معشیت کو نقصان پہنچانے اور۔ٹیکس چوری کے خلاف آپریشن میں ایف بی آر کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، اور سگریٹ ٹیکس چوری میں ملوث بلا تفریق دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟ وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئے ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟
معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔
اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ ان کے شخصی و تخلیقی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سے اپنی نازیبا تصاویر و دیگر مواد ہٹوانے کے لیے ایشوریا رائے کا عدالت عالیہ سے رجوع
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی موجودہ پالیسیز، بالخصوص ایسی ویڈیوز کو اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت، تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق، ایسا طریقہ کار گمراہ کن اور منفی مواد کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا غیر مجاز مواد، جو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، پہلے عوام میں پھیلتا ہے اور پھر وہی مواد کو اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال ہوتا ہے۔ اداکاروں کا کہنا تھا کہ اگر اے آئی پلیٹ فارمز کو ایسے تعصب پر مبنی مواد پر تربیت دی جائے جو انہیں منفی انداز میں پیش کرتا ہے، تو یہ ماڈلز ایسی غلط معلومات ’سیکھ‘ سکتے ہیں، جس سے ان کی شہرت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
اخباری اطلاعات کے مطابق یہ دعویٰ ابھیشیک اور ایشوریا کی جانب سے 6 ستمبر کو دائر کیا گیا تھا، تاہم یہ درخواستیں عوامی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
گزشتہ ماہ دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب داخل کرے۔ اگلی سماعت 15 جنوری کو مقرر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 کروڑ کا قانونی نوٹس ابھیشیک بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے نازیبا ویڈیوز ایشوریا کا 4 کروڑ کا قانونی نوٹس گوگل کو نوٹس یو ٹیوب کو نوٹس