data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہیومینٹیرین آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پاکستان اور الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) کے تعاون سے ” پاکستان کو سگریٹ سے پاک کرنا” کرنے کے موضوع پر سمینار سے اے آ آئی کی ممبر تنظیم کے کوآرڈنیٹر رومس بھٹی، پروفیسر اسماعیل کنبر، جعفر مہدی، جنید احمد، اُسامہ وحید، ڈاکٹر سوجو مل میگھواڑ، سنیل کمار، عبدالغفور، ایاز گل، میڈم رافعہ بنگش و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس تقریب کا مقصد پائیدار ترقی، کمیونٹی پر مبنی تحقیق، اور تمباکو کے استعمال کے ارد گرد بڑھتے ہوئے خدشات، خاص طور پر نوجوانوں اور کمزور آبادیوں کے درمیان اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سگریٹ ہمارے مستقبل اور ہماری نسل کو دیمک کی طرح تباہ کررہی ہے، حکومت کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین