پاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو کے یوم پیدائش پر پاکستان سکھ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے تیار تھا لیکن ہمارے پاس ویزے کی کوئی درخواست نہیں آئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں سکھوں کی مذہبی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ایران کو زیادہ سمجھنے سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو اس لیے بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ ایران ہمارا ہمسایہ اور مذہب ایک ہے اور ہم ایران پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں جبکہ پاکستان سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران میں جو حملے کر رہا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، ہم جنگ بندی چاہتے ہیں اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جانی چاہیے، ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اس سے پورے علاقے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کردار بہت مثبت رہا، بھارتی حکومت کے بیانات کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہ پاکستان کا کہنا
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔