امریکا: اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
امریکا میں غیر ملکی طالبِ علموں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ تاہم اب طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس تک لازمی رسائی دینا ہوگی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ جاری نوٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہوگی۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران ان تمام پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے لیکن نئے درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’پبلک‘ کرنا ہوگا اور جو اس سے انکار کرئے گا ان کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے نئے ویزا انٹرویوز کے شیڈولنگ کو عارضی طور پر روک دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کی اسکریننگ کو بڑھانے کی تیاری کر رہے تھے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
صوبہ بلوچستان میں دفعہ 144نافذ
ویب ڈیسک : بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے، منہ ڈھانپے پربھی پابندی ہوگی۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔