عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، انصاف کیا جائے، گوہر خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ایک بندہ منتخب ہو کر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ بینچ کے سامنے ہمارے پارلیمنٹیرینز کے کیسز زیر التوا تھے، عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہم عدالت سے التجا کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کرے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 گھنٹے کی سماعت ہوئی ہے، باقی سماعت بدھ 11 بجے ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی نے کہا تھا 9 مئی کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے، اب آئین میں صرف 14 قسم کی نا اہلی ہے، آئین کے مطابق کوئی نا اہل ہوا ہے تو اس کی سیٹ خالی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ایک بندہ منتخب ہو کر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ یہ نا اہلی غیر قانونی ہے، ہمارے پاس دونوں سیٹیں آئینی ہیں، ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی سے ہاٹ واٹر میں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر کہا ہے کہ گوہر خان نا اہلی نے کہا
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں۔