رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اوربہاماس پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب طوفان کے پیش نظر جمیکا حکام نے عوام کو اونچے مقامات اورمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ “ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک
چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانیال مسیح اور دایام مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
دانیال کی عمر 16 سال جبکہ دایام کی عمر 18 سال تھی۔ دونوں بھائی چوہنگ کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر گر گئی۔
گرنے کے بعد دونوں بھائی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔