مغربی کنارے میں اردنی ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، دو اسرائیلی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیل اور اردن کے درمیان قائم کنگ حسین (ایلن بی) بارڈر کراسنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی ایمبولینس سروس ایم ڈی اے کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 20 اور 60 برس تھیں، جبکہ حملہ بارڈر کراسنگ کے قریب پیش آیا۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا، مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹرک ڈرائیور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر چاقو کے وار سے دونوں اسرائیلیوں کو ہلاک کیا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور اردنی شہری تھا جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد لے کر آیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ آور امدادی سامان سے بھرا ٹرک لے کر سرحدی علاقے میں پہنچا اور فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز نے اسے ہلاک کر دیا، فوج نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور وادی اردن کے شہر اریحا کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے کہا ہے کہ عمان اس واقعے کی تفصیلات کو بغور دیکھ رہا ہے، اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے مسافروں کی آمدورفت معطل کر دی ہے کیونکہ اسرائیل نے واقعے کے بعد بارڈر ٹرمینل بند کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں بھی اسی کراسنگ پر اردنی ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے، اردن اور اسرائیل کے درمیان تین سرحدی گزرگاہیں ہیں جن میں شیخ حسین پل، کنگ حسین (ایلن بی) پل اور وادی عربہ کراسنگ شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔