WE News:
2026-07-24@01:54:07 GMT

چنگان السوین کا نیا ماڈل لانچ، تعارفی قیمت کیا رکھی؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT

چنگان السوین کا نیا ماڈل لانچ، تعارفی قیمت کیا رکھی؟

آٹوموبائل ساز کمپنی چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان السُوین کا نیا ماڈل ’بلیک سیریز‘ لانچ کر دیا ہے، جسے 3 ویریئنٹس میں پیش کیا گیا ہے۔ 1.3 لیٹر مینول کمفرٹ، 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی کمفرٹ، اور 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومیئر۔

کمپنی کے مطابق، بلیک سیریز میں اندرونی حصے کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں آل بلیک لیذر سیٹس، ڈور ٹرمز، آرم ریسٹ اور ہیڈ لائنر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چنگان السوین کی خریداری پر بڑی رعایت، 2 سال کی مفت سروس کی بھی پیشکش

خاص طور پر ڈی سی ٹی لومیئر ایڈیشن میں اب 10.

4 انچ کا جدید ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جو ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو، اسکرین مررنگ، بلٹ ان نیویگیشن اور ریئل ٹائم ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

بیرونی ڈیزائن میں بھی نئی جھلک شامل کی گئی ہے، اور بلیک سیریز اب چھ رنگوں میں دستیاب ہے جن میں دو نئے رنگ سیلسٹیل ریڈ اور نیپچون بلیو بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بڑی گاڑی بڑی آفر، چنگان کی نئی اوشان ایکس سیون کیساتھ ایسا کیا مل رہا ہے؟

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئی سیریز کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ گاڑی کی تعارفی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ خریداروں کو 2 سال تک فری پیریاڈک مینٹیننس اور 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی بچت کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

چنگان کا کہنا ہے کہ السُوین بلیک سیریز کے ذریعے ماڈل کی کشش کو مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کی انٹری لیول سیڈان مارکیٹ میں صارفین کے لیے زیادہ پرکشش آپشن فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’بلیک سیریز‘ چنگان چنگان السوین

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلیک سیریز چنگان چنگان السوین بلیک سیریز

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری