ایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
نیویارک (شاہ خالد )معروف امریکی کمپنی ایپل کی آئی فون17 سیریز کو آج بروز منگل 9ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے، اس کے ساتھ واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 کی بھی رونمائی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایپل5 سال بعد اپنے فلیگ شپ آئی فون کو نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کرنے جا رہا ہے۔ ایونٹ کو “Awe Dropping”کہا جا رہا ہے۔
اس بار ایپل بالکل نیا ڈیزائن لا رہا ہے جس میں چار ماڈلز متوقع ہیں، جیسے کہ آئی فون17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور نیا آئی فون 17 ایئر پرو ماڈلز میں بالکل نیا کیمرہ ڈیزائن کیا گیا ہے، نیا فون آئی فون 16 پلس کی جگہ متعارف کرایا جائے گا۔
پرو ماڈلز میں نیا بڑا کیمرہ ڈیزائن اور اے19 پرو چپ شامل ہوگی جبکہ عام آئی فون17 میں 6.
آئی فون17 ایئر سب سے منفرد ہے جو صرف 5.5 ملی میٹر پتلا ہوگا۔ اس میں ایک ہی بیک کیمرا اور صرف ای سم چلے گی۔
، اس کی بیٹری محض 2800 ایم اے ایچ کی ہو گی جسے آئی او ایس 26 کے فیچرز سے زیادہ وقت تک چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔ فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہو گا۔
اس کی قیمت بیس ماڈل اور پرو ماڈلز کے درمیان ہوگی۔اس بار ایپل نئے کلرز بھی دے رہا ہے، جن میں پرو ماڈلز کے لیے اورنج کلر شامل ہے۔
ایپل واچ الٹرا تھری میں نیا ڈیزائن، بڑی اسکرین، تیز ایس الیون چپ اور فائیوجی سپورٹ ہوگی۔ ایپل واچ سیریز الیون میں زیادہ روشن اسکرین ہوگی مگر ڈیزائن وہی پرانا رہے گا۔
ایپل واچ ایس ای سستا ورژن ہے، اسے تیز چپ اور بہتر اسکرین کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ بچوں کے لیے فون کا متبادل بھی بنایا جا رہا ہے۔
ایپل ہیلتھ فیچرز پر بھی کام کر رہا ہے، جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر معلوم کرنے والا فیچر، جو اگلے سال نئی ہیلتھ پلس سروس کے ساتھ آئے گا۔
ایپل تین سال بعد نئی ایئرپوڈز پرو تھری لانے جا رہا ہے۔ جس میں اہم فیچرز شامل ہیں، ہارٹ ریٹ مانیٹر، چھوٹا چارجر کیس اور لائیو ٹرانسلیشن (زبانوں کا براہِ راست ترجمہ)۔ یہ فیچر آئی او ایس 26 اور آئی پوڈز 26 کے ساتھ کام کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، حکومت تحلیل فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، حکومت تحلیل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا پشاور ہائی کورٹ کا شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ بھارتی آبی جارحیت، ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں کراچی: آج مون سون کا بڑا سپیل برسنے کو تیار، 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی فون 17
پڑھیں:
اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔
اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔
اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔