پاک افغان سرحدی شہر چمن کے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ایک دھماکے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد فوری طور پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور لیویز سمیت دیگر ادارے شواہد جمع کر رہے ہیں۔

واقعہ بلوچستان کے امن پر حملہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور انہیں فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ داران کا جلد تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

مزید پڑھیے: سوشل میڈیا جن قابو سے باہر ہو رہا ہے، بے لگام مواد برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی اور بلوچستان میں امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کی مذمت، زخمیوں کو بہترین طبی کی فراہمی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد دے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی رعایت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے عدالتی نظام میں اہم تبدیلی، اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرائلز ہوں گے

انہوں نے دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم بھی دہرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان چمن چمن دھماکا وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان چمن دھماکا وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہباز شریف کا اظہار انہوں نے

پڑھیں:

بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان

---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں  جبکہ 13 بچوں اور 2 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 1 خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے۔

خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے واقعات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 

خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار