Express News:
2025-10-28@21:40:45 GMT

جامعہ کراچی کا داخلہ ٹیسٹ؛ دلچسپ اور حیران کن نتائج

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں لیے گئے داخلہ ٹیسٹ کے منفرد اور دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ پاس ہونے والے طلبہ میں سے سب سے بڑی تعداد ان کی ہے جنھوں نے 50 اور 60 مارکس کے درمیان اسکور کرکے یہ ٹیسٹ پاس کیا ہے جبکہ ٹیسٹ 100 مارکس کا تھا جس میں پاسنگ مارکس 50 مقرر تھے۔

اس کے علاوہ 50 اور 60 مارکس لے کر پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد کامیاب طلبہ کی کل تعداد کا 61.

3 فیصد ہے یہ تعداد 1735 ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جامعہ کراچی کے ٹیسٹ کی بنیاد پر جن شعبوں میں داخلے ہوتے ہیں ان میں اس برس داخلہ لینے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد یا 61 فیصد تعداد ان کی ہوگی جنھوں نے 60 اور اس سے کم مارکس لے کر ٹیسٹ کلیئر کیا ہے اور نمبروں کی تقسیم میں پاس ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد کم مارکس لینے والوں پر مشتمل ہے۔

ٹیسٹ کے نتائج کا دوسرا دلچسپ اور اہم پہلو یہ ہے کہ کامیاب طلبہ میں سے کوئی بھی طالب علم 90 سے 100 مارکس کے درمیان کی کیٹگری میں نہیں آیا، دیگر کوئی بھی طالب علم ٹیسٹ میں 90 مارکس سے زائد نمبر نہیں لے سکا لہذا یہ تعداد 0 فیصد ہے۔

ٹیسٹ کے ٹاپر صرف وہ 20 طلبہ ہیں جنھوں نے 80 سے 90 مارکس کے کر ٹیسٹ پاس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کے نتائج 39 فیصد ہیں کل 7226 طلبہ نے یہ امتحان دیا تھا جس میں سے 2828 ٹیسٹ پاس کیا ہے۔

 ادھر جامعہ کراچی کے ذرائع کہتے ہیں کہ یہ نتیجہ گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریبا 15 فیصد زیادہ ہے گزشتہ برس ٹیسٹ کی پاسنگ شرح 25 فیصد کے لگ بھگ تھی۔

واضح رہے کہ فارمیسی، کمپیوٹر سائنس ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ اور بزنس سمیت 20 شعبوں کے لیے یہ داخلہ ٹیسٹ تعلیمی سیشن 2026 میں داخلوں کے لیےنعقد ہوا تھا۔

جامعہ کراچی کی جانب سے جاری ان نتائج کے  "ایکسپریس" کی جانب سے کیے گئے تجزیہ سے مزید معلوم ہوا ہے کہ "| نمبروں کی درجہ بندی | طلبہ کی تعداد | کوالیفائیڈ طلبہ کا فیصد"

Marks Range / Number of students/ percentage of qualified students 
 
50-60      1735     61.3%
60-70       830      29.3%
70-80       243      8.6%
80-90       20         0.7%
90-100     0           0%

تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کی تعداد انتہائی محدود ہے کیونکہ 60 سے 70 مارکس کی کیٹگری میں 830 طلبہ پاس ہوئے ہیں جو 29.3 فیصد ہے۔

صرف 263 طلبہ (243 + 20) نے 70 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، جس میں 70 سے 80 مارکس کے درمیان نمبر لینے والوں کی تعداد 243 جبکہ 80 سے 90  تعداد مارکس کے درمیان نمبر لینے والوں کی تعداد 20 ہے جو کل امتحان دینے والوں 7226  کا محض 3.6 فیصد ہے۔

اسی طرح 80 یا اس سے زیادہ نمبر لینے والا گروپ انتہائی محدود 20 طلبہ پر مشتمل ہے یہ تعداد کل امتحان دینے والوں کا 0.28 فیصد ہے جو ٹیسٹ کی  ایلیٹ کلاس elite class ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جامعہ کراچی :گلشن نور اپارٹمنٹ کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے عقب گلشن نور اپارٹمنٹ کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پرفائر اینڈ ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ جھاڑیوں اور کچرے کے ڈھیر میں لگی، جو ممکنہ طور پر جلتی ہوئی سگریٹ یا آوارہ شعلے سے بھڑکی۔ تاہم فائر بریگیڈ حکام نے آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی :گلشن نور اپارٹمنٹ کے قریب جھاڑیوں میں آتشزدگی
  • جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
  • جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند، طلبہ کو متبادل پروگرام اختیار کرنے کی ہدایت
  • جامعہ پشاور نے کم تعداد میں داخلے کے سبب 9 پروگرامز ختم کردیے
  • خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے
  • ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ملک بھر میں ٹیسٹ آج ہوں گے
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ آج ہوگا
  • جاپان : طلبہ میں خودکشیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں