وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ جاب پورٹل لانچ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل کلک کر کے لانچ کر دیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ پی پی پی صدر نثار کھڑو اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ موجود تھے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو اس پورٹل پر مبارکباد دیتا ہوں، نوکریاں دینے میں مسائل بھی پیش آتے ہیں، کبھی گنجائش سے زیادہ لوگ بھر لیے، کبھی لوگ آفر لیٹر لے کر گھومتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جعل سازی سے بچنے اور میرٹ پر نوکری دینے کے لئے سسٹم ڈیجٹائز کیا ہے، لوگوں کے لئے آسان اور شفاف سسٹم بنایا ہے، امیدا وار پہلے ہر ڈپاٹمنٹ کا الگ الگ ٹیسٹ لیتا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ملازمتوں کے لیے بار بار دستاویزات جمع کروانا، ٹیسٹ دینے کا نظام ختم کردیا ہے، تمام ٹیسٹ SIBA لے گا وہ تمام ملازمتوں کے لیے کافی ہوگا، پورٹل پر ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کا ڈیٹا میرٹ پر تیار ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملازمت ملنے کے بعد پولیس ویرفکیشن اور ہیلتھ سرٹیفکٹ بھی اسی پورٹل پر دستیاب ہوگا، تمام نوکریاں اب اس ہی پورٹل کے ذریعے ہی ہوں گی، گریڈ ایک سے پانچ تک ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ پندرہ روز بعد شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملیں گی، نوکریوں میں سفارشی کلچرل ختم کرنا ہے، ہو سکتا ہے اس پورٹل میں کچھ خامیاں بھی ہوں لیکن سسٹم کو اسی طرح ٹھیک کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی: وزیراعلیٰ سندھ
—فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12000 تک بڑھائی جائے گی، نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی، عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں۔