ایران کے سابق ولی عہد نے رجیم تبدیلی کے بعد کا منصوبہ پیش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے بعد ملک میں 100 دن کی عبوری حکومت قائم کی جائے گی، جس کے بعد قومی جمہوری حکومت کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری دور کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالا جا سکے۔
سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی حکومت کی حمایت نہ کریں جو عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور جس کا انجام قریب ہے۔
The Islamic Republic has come to its end and is collapsing.
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے اور اس دوران رضا پہلوی کی سرگرمیاں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں رضا پہلوی کو مقبوضہ بیت المقدس میں دیکھا گیا ہے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ کا دورہ کرتے نظر آئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فرنٹیر کانسٹیبلری کے نام کی تبدیلی پر کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری کا بیان سامنے آگیا
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ فرنٹیر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا کا حق چھیننے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلری طویل عرصے سے وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت کام کر رہی ہے۔
کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ ایف سی پہلے کی طرح قائم رہے گی صرف ایک نیا یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔ 3 ہزار 900جوانوں پر مشتمل نیا یونٹ کسی بھی نئی ذمے داری کے لئے دستیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے یونٹ میں چاروں صوبوں سے نفری لی جائے گی، ایف سی کی 140 پلیٹونز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ مسلسل لڑ رہی ہیں۔
محمد ریاض نذیر گاڑا نے مزید کہا کہ ایف سی کی ری آرگنائزیشن کا مقصد کمانڈ اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، اب فورس کا کمانڈ اسٹرکچر بہتر اور اس کی پیشہ ورانہ تنظیمِ نو ہوگی،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔