پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ یومِ مصطفیٰ (ص) کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، مولانا سید طیب شاہ ترمذی، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، علامہ عابد حسین شاکری اور پروفیسر رافعہ منم نے سیرتِ طیبہؐ، فلسفہ کربلا اور وحدتِ امت پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور یونیورسٹی یونٹ کے زیرِ اہتمام ہفتہ وحدت اور سیرتِ محمدیؐ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے آغا خان آڈیٹوریم میں سالانہ یومِ مصطفیٰ (ص) بعنوان "حسینؑ وارثِ انبیاء" منعقد ہوا۔ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، مولانا سید طیب شاہ ترمذی، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، علامہ عابد حسین شاکری اور پروفیسر رافعہ منم نے سیرتِ طیبہؐ، فلسفہ کربلا اور وحدتِ امت پر خطاب کیا، جبکہ نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں طلبہ و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سفر کے خواہشمند مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ
ترجمان ریلوے کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں خوشحال خان ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارقرم ایکسپریس کے مسافروں کو متبادل کے طور پر بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ریلوے حکام کے اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینوں کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے خوشحال خان خٹک ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس قرارقرم ایکسپریس