اسلام آباد میں رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیرِاہتمام دوسرے سالانہ 3 روزہ سیرت فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے زور دیا کہ قدرتی آفات کو عذاب قرار دینے کے بجائے انسانی زندگی کا چیلنج سمجھتے ہوئے ان کے حل کی جانب توجہ دی جائے۔

مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی استعمال نے نوجوان نسل میں تباہی کی بنیادیں گہری کر دی ہیں، اس لیے اس حوالے سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

فیسٹیول کے دوران یوتھ کنونشن، کتاب میلہ، اسلامی کیلی گرافی نمائش، محفلِ نعت اور نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا، جن میں شہریوں سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سول سوسائٹی عمرکوٹ کے وفد کا رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کا دورہ

اختتامی تقریب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز، معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین، رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان کے علاوہ ترکی اور مراکش کے اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں بتایا گیا کہ 2 روزہ کانفرنس کے دوران ملک اور بیرونِ ملک کے علما اور اسکالرز نے سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق 70 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں نمایاں کردار اسی وقت ادا کر سکتا ہے جب وہ اخلاقیات کی بنیاد پر ایک بہترین قوم بننے کا عزم کرے۔

مزید پڑھیں: رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے تحت مرتب کردہ پہلا کیریکٹر ایجوکیشن نصاب کیا ہے؟

مقررین نے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں مختلف زبانیں سیکھنے، ہر شعبے میں دیانت داری اپنانے اور فرقہ واریت کی نفی کر کے اتحاد و وحدت پر مبنی معاشرے کے قیام کی واضح ہدایات ملتی ہیں۔

اس موقع پر مقررین نے فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تصدیق ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی سیرت فیسٹیول.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیرت فیسٹیول رحمت للعالمین

پڑھیں:

اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔

اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔ 

انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔ 

شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی بہتر فیصلہ ہے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی عورت کیلئے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ زندگی میں ایک نیا اور مثبت موڑ ہو سکتا ہے۔ 

یاد رہے تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ یومِ مصطفیٰ (ص) کا انعقاد
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم "امدادی بیڑے" کی سلامتی پر اظہار تشویش
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب