2025-09-18@20:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«ریکو ڈک منصوبے»:

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں ہوا، جس میں ریکو ڈک منصوبے سے متعلق اہم معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا اور ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ کے لیے معاہدوں کی حتمی شرائط کی منظوری دے دی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اگر معاہدوں کی حتمی شکل میں کوئی بڑی تبدیلی ضروری ہوئی تو ریکوڈک مائننگ کمپنی کے قانونی اور مالیاتی مشیروں کی تصدیق کے بعد معاملہ دوبارہ ای سی سی کے سامنے لایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ریکو ڈک منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے ریکو ڈک منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور ہوگئیں، "آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی"، "پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ" اور "گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ "مشترکہ کارپوریٹ گارنٹی کے ذریعے فنانسنگ کی ضمانت دیں گے۔  او جی ڈی سی ایل نے ریکو ڈک منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، 715 ملین ڈالر کی رقم پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکویٹی یا شیئر ہولڈر قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لیے نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کیلئے ریکو ڈک...
    ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مینٹورشپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ ریکو ڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی مینٹورشپ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کا مقصد قریبی دیہات کے ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایسی مہارتیں، اعتماد اور علم فراہم کرنا ہے جو انہیں روزگار کی منڈی میں کامیابی سے داخل ہونے میں مدد دیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا، کنٹری مینیجر ضرار جمالی یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معیشت کیلئے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر ریکوڈک کاپر پراجیکٹ ہر سال ملک کی جی ڈی پی میں تقریباً ایک فیصد حصہ ڈالے گا، جس سے یہ پروجیکٹ ملکی تاریخ کے اہم ترین صنعتی منصوبوں میں شامل ہو جائے گا۔ وزیراعظم کے اعلیٰ معاون ڈاکٹر توقیر شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے تازہ ترین بڑے مالیاتی پیکج (جس میں 300؍ ملین ڈالرز کا براہ راست قرضہ اور 400؍ ملین ڈالرز کا بلینڈڈ فنانس شامل ہے) کی مدد سے یہ منصوبہ پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں آئی ایف سی کی پہلی سرمایہ کاری ہے اور ملک کی معاشی صلاحیت پر عالمی اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔ دی...
    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جو منی بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے کوئی منی بجٹ نہیں آیا، نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ 26-2025ء پیش کیا۔انہوں نے کہا ریکوڈک میں تانبے اور سونے کی کانیں ہمارے مستقبل کا اہم اثاثہ ہیں، ریکوڈک منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے۔وزیر خزانہ نے کہا ریکوڈک منصوبے سے ملک کو 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے، ریکوڈک سے پورٹ قاسم اور گوادر تک سڑک اور ریل کے ذریعے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ وفاقی...
۱