ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔
ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے ریکو ڈک منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور ہوگئیں، "آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی"، "پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ" اور "گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ "مشترکہ کارپوریٹ گارنٹی کے ذریعے فنانسنگ کی ضمانت دیں گے۔
او جی ڈی سی ایل نے ریکو ڈک منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، 715 ملین ڈالر کی رقم پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکویٹی یا شیئر ہولڈر قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔
منصوبے کے لیے نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کیلئے ریکو ڈک مائننگ کمپنی 350 ملین ڈالر قرض فراہم کرے گی، ML-3 منصوبے کے تحت تین سال میں ریکو ڈک کو پورٹ قاسم سے ریلوے ٹریک کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کان کنی منصوبوں میں شمار منصوبے سے متوقع آمدنی 90 ارب ڈالر ہوگی، ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان میں ہزاروں ملازمتیں اور نئے کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ ریکو ڈک دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں شامل ہے پاکستان کے لیے گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے۔
https://cdn.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔