پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے کالا باغ ڈیم سے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے پر تنازعات بڑھانے کا سبب قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں پارٹی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے، ضم اضلاع میں آپریشن کیخلاف اور صوبائی حکومت سے مطالبات پر مبنی قرارداد منظور کی۔

پارٹی قیادت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں ایکشن ان ایڈ اف سول پاور کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا آرٹیکل 245 کی اپیل واپس لی جائے اور مکمل سول اتھارٹی بحال کی جائے۔ خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے بعد درج تمام سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔

صوبائی قیادت نے مطالبہ کیا کہ  ان تمام افسران کو جوابدہ بنایا جائے جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کیے، خصوصا وہ جو 8 فروری کے انتخابات سے جڑے تھے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کے معدنی وسائل سے متعلق موقف پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور اس کے عوام کے وسائل سے متعلق کسی بھی معاہدے سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق قیادت نے مطالبہ کیا کہ  تمام وفاقی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور سابق فاٹا دور کے تمام ٹھیکے اسمبلی میں جانچ کے لیے پیش کیے جائیں اور صوبائی حکومت ان تمام معاہدوں کو منسوخ یا ترمیم کرے جو استحصالی ثابت ہوں۔

پارٹی قائدین نے کالا باغ ڈیم کو قطعی طور پر مسترد کیا جائے کیونکہ یہ زرخیز زمینوں کو ڈبونے، آبادیوں کو بے گھر کرنے اور بین الصوبائی تنازعات کو بڑھانے کا سبب بنے گا۔

خیبرپختونخوا قیادت نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق بلین ٹری پروگرام کو وسعت دی جائے تا کہ پانی کے تحفظ، سیلاب سے بچاؤ اور ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

اجلاس میں ضلع پشاور کے تنظیمی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملوں اور ملٹری آپریشن کے خلاف واضح اور دوٹوک حکمت عملی مرتب کی جائے۔

شرکا نے کہا کہ باجوڑ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں جاری ملٹری آپریشن کو فوری طور پر روکنے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون ترک کیا جائے۔

اجلاس میں پشاور کے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبائی اسمبلی اور عوامی سطح پر ڈرون حملوں اور ملٹری آپریشن کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ڈرون حملوں اور آپریشنز کے خلاف عوامی مؤقف کی ترجمانی کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی تنظیم کی جانب سے منظور شدہ قرارداد کی بھرپور تائید کی گئی، جس میں ایکشن ایڈ اینڈ سول پاور ایکٹ کو کالعدم قرار دینے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کا بھی مطالبہ شامل تھا۔

اجلاس کے شرکا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی میں ملوث صوبائی و عسکری افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور انھیں فوری طور عہدوں سے ہٹایا جائے۔

شرکا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ منصوبہ عوام دوست نہیں بلکہ اس سے ہزاروں مکین بے گھر ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے اس معاملے پر پارٹی مؤقف اپنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پشاور میں رواں ماہ ایک بڑے جلسے کے انعقاد پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے آئندہ چند دنوں میں جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سے کالا باغ ڈیم اجلاس میں کے مطابق قیادت نے شرکا نے کے خلاف

پڑھیں:

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔

نشرہ سندھو۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔

پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔

اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026

بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش