سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
وفاقی حکومت نے سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے شروع کر دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے ملاقات کا امکان جبکہ اُن کی اتوار کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں چیف سیکرٹری اور فوڈ سیکرٹری پنجاب بھی شرکت کریں گے۔
ملاقات کے لئے صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کر دئیے گئے، ملاقات میں فصلوں کے حوالے سے نقصانات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔
ملاقات میں پھل سبزی اور دیگر اجناس کی در آمد کے حوالے سے پالیسی بھی ترتیب دی جائے گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومتوں وفاقی حکومت پہنچنے والے
پڑھیں:
غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچنے والے فلسطینی کی سنسنی خیز کہانی
31 سالہ فلسطینی محمد ابو ڈخہ نے غزہ سے یورپ تک پہنچنے کے لیے ایک سالہ طویل سفر، ہزاروں ڈالر اور بالآخر جیٹ اسکی کا سہارا لیا۔ وہ لیبیا میں 10 ناکام کوششوں کے بعد جیٹ اسکی خرید کر 2 ساتھیوں کے ہمراہ سمندر پار نکلے۔
عرب نیوز کے مطابق قریباً 12 گھنٹے کے سفر کے بعد ایندھن ختم ہونے پر انہوں نے مدد کے لیے کال کی اور یورپی یونین کے فرونٹیکس مشن کے تحت ایک رومانیہ کی گشت کشتی نے انہیں بچا کر اٹلی کے جزیرے لمپیدوسا پہنچایا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی
بعدازاں وہ برسلز اور پھر جرمنی پہنچے جہاں انہوں نے پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ ان کا خاندان اب بھی خان یونس، غزہ کے ایک کیمپ میں مقیم ہے۔ ابو ڈخہ نے کہا کہ میں نے اپنی جان بچوں کے لیے داؤ پر لگائی، بغیر خاندان کے زندگی کا کوئی معنی نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جیٹ اسکی غزہ فلسطینی محمد ابو ڈخہ یورپ