ایئر چیف مارشل سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ تربیت، دفاعی مہارتوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں پیش رفت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد باضابطہ ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔
ایئر چیف مارشل نے عراقی فضائیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ، عراقی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں ہر ممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور عراق کی فضائی افواج کے درمیان دیرپا رفاقت مشترکہ اقدار اور تعاون کی بنیاد پر استوار ہے۔
ملاقات میں دونوں کمانڈروں نے مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگراموں اور افسران کے تبادلے جیسے اقدامات پر بھی اتفاق کیا تاکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید وسعت دی جا سکے۔
لیفٹیننٹ جنرل الاسدی نے پاک فضائیہ کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ ایک جدید، باصلاحیت اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ قوت بن چکی ہے۔ انہوں نے عراقی فضائیہ کے تربیتی ڈھانچے کو ازسرِنو استوار کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے پی اے ایف پائلٹس کے ساتھ تبادلہ تعیناتیوں میں دلچسپی ظاہر کی تاکہ عراقی پائلٹس کو پاکستانی ماہرین سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملے۔ عراقی کمانڈر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے دوران اس ادارے کی پیش کردہ مقامی صلاحیتوں، جدید اقدامات اور وژن کو بے حد متاثر کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق بھی پاکستان کے اس ماڈل کو اپناتے ہوئے ایک ایسا ہی مربوط نظام قائم کرنا چاہتا ہے جو تعلیم، صنعت اور دفاعی ضروریات کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے۔
دورے کے دوران عراقی وفد نے پاک فضائیہ کے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور سائبر کمانڈ کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں انہیں پی اے ایف کی عملی صلاحیتوں اور تکنیکی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا مظہر ہے بلکہ مستقبل میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عراقی فضائیہ کے پاک فضائیہ کے کو مزید
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :