2025-04-30@00:45:04 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کالا باغ ڈیم»:
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے...

کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمیں نہروں کے اشو پر حکومت کی حمایت سے ہاتھ ہٹانا پڑا تو ہم ہاتھ ہٹا دیں گے۔ اس کو خوش فہمی سمجھیں یا غلط فہمی لیکن پیپلزپارٹی کا ابھی تک یہ خیال ہے کہ شہباز شریف اتنا بڑا رسک نہیں لیں گے، کونسل آف کامن انٹریسٹ کا اجلاس بلائیں گے، وہاں پر فیصلہ ہوگا اور یہ نئی نہروں کا منصوبہ واپس ہوجائیگا۔ لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے...
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی رہنما سیدہ ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف کئی قراردادوں کو رد کیا گیا، کالا باغ ڈیم نہیں بنا اس کی وجہ ہماری مزاحمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔ سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔ سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے، کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی ایشو پر عوام سے بھرپور شرکت...