کالاشاہ کاکو : ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
سعید احمد:کالاشاہ کاکو کے مقام پر ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جس کے باعث لاہور سے راولپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے.
ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر آباد،حافظ آباد اورسانگلہ ہل کے راستے منزل مقصود پر پہنچایا جا رہا ہے،ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے،ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ا نکوائری وفاقی انسپکٹر ریلوے کو سونپ دی،وفاقی انسپکٹر ریلوے چوہدری عامر نثار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا،معلومات حاصل کیں۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے تھے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریک کی بحالی کا کام
پڑھیں:
کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔(جاری ہے)
وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزریگی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتہ کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور سات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔