2025-11-02@15:46:19 GMT
تلاش کی گنتی: 5063
«اسلام ا باد ایکسپریس»:
پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کے صحت کے شعبے میں ایک تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی)جگر کے 1000 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کر کے دنیا کے بڑے ٹرانسپلانٹ مراکز میں شامل ہو گیا ہے۔پی کے ایل آئی وہ خواب ہے جو وزیراعظم شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب 2017 میں دیکھا تھا۔ ایک ایسا ادارہ جو پاکستان کے عوام کو جگر اور گردے کی بیماریوں کے علاج کی بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ملک میں ہی فراہم کرے۔ آج وہ خواب حقیقت بن چکا ہے، اور...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔ ...
یروشلم: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی شب غزہ سے واپس کیے گئے تین اجسام ان اسرائیلی قیدیوں میں شامل نہیں تھے جو جنگ کے دوران مارے گئے تھے، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے نمونے کے تجزیے کے لیے پیشکش مسترد کر دی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ریڈ کراس کے ذریعے موصول ہونے والی لاشوں کے فرانزک معائنے سے واضح ہوا کہ یہ قیدیوں کی باقیات نہیں ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے وضاحت کی کہ انہیں موصول شدہ لاشوں کی مکمل شناخت نہیں ہو سکی تھی، لیکن اسرائیل کے دباؤ پر انہیں حوالے کیا گیا تاکہ کوئی نیا الزام...
چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کے روز ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رہنماؤں کے اجلاس میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نگرانی کے لیے ایک عالمی ادارہ قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کے ذریعے چین خود کو تجارت کے میدان میں امریکا کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ صدر شی کے اس منصوبے کے بارے میں پہلے تبصرے تھے، جسے بیجنگ نے اس سال متعارف کرایا ہے، جب کہ امریکا نے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے ضابطے بنانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایپیک 21 ممالک پر...
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں...
روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ خانٹی مانسیسک میں پیش آیا جہاں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔ اس سال کے آغاز میں جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔ ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی...
بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی بے نقاب ہوگئی، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار کرلیا گیا‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد بھی ہوئیں‘وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ’’را‘‘نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیراطلاعات عطا محمد تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کی تفصیلات شیئر کیں اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے جاسوس ملاح کی وڈیو بھی نشر کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں، بھارت نے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد: پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط...
افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے۔ تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی زیرو پوائنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا...
نومبر کی شامیں جب دھیرے دھیرے اُترتی ہیں تو یورپ کے شمال میں سرد ہوا کے جھونکے صرف پتوں کو ہی نہیں، تاریخ کے اوراق کو بھی ہلا دیتے ہیں۔ 1917 نومبر میں جب پیٹرو گراڈ کی سڑکوں پر مزدوروں، کسانوں سپاہیوں اور طلبہ کے نعرے گونج رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب دنیا کی تاریخ ایک نئے موڑ پر آ کر ٹھہری۔ روس کے عوام نے صدیوں پر محیط ظلم جاگیرداری اور سامراجی جکڑ سے نکلنے کے لیے ہاتھوں میں سرخ پرچم تھام لیا۔ دنیا نے پہلی بار دیکھا کہ اقتدار محلات سے نکل کر کارخانوں اورکھیتوں کے بیٹے، بیٹیوں کے ہاتھ میں آیا۔ اکتوبر انقلاب جو ہمارے کیلنڈر میں نومبر میں آیا، صرف ایک سیاسی تبدیلی نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251102-09-4 محمد مطاہر خانپاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی تاریخ پیچیدہ مگر امکانات سے بھرپور ہے۔ 1971ء کے بعد دونوں ممالک کے مابین کئی ادوار میں سرد مہری دیکھی گئی، تاہم گزشتہ دو دہائیوں کے دوران رفتہ رفتہ رابطوں کی بحالی اور اقتصادی تعاون کے امکانات نے ایک نئی راہ ہموار کی۔ اب، اکتوبر 2025ء میں ڈھاکا میں منعقد ہونے والا نواں جوائنٹ اکنامک کمیشن (JEC) اجلاس دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت رکھتا ہے ایک ایسا موقع جب ماضی کی تلخ یادوں کے باوجود مستقبل کی سمت تعاون، ترقی اور باہمی اعتماد پر مبنی ایک نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔1974ء میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی...
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد بار کونسل انتخابات ،غیر سرکاری نتیجہ،ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی،عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب ،راجہ علیم عباسی کا 1351 ووٹ لیکر فاتح قرار ،چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ ممبر بار کونسل منتخب ،،محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ، آصف عرفان 1126 ووٹ لیکر جیت گئے ،اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب ،اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 01-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ The New Middle East Game: America’s Hidden Strategy for Control امن کے نام پر نیا کھیل!ح-ماس کو دھمکیاں اسرائیل کو نظرانداز امریکی منصوبہ،مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر نشانے پر،یو اے ای کا بھیانک کردار داعش کی چوتھی نسل؟ عراق میں نئی چال بے نقاب،الیکشن کے قریب خون کی ہولی؟ ہفتہ وار پروگرام...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر...
بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد انٹیلیجنس اداروں نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری سے متعلق اجلاس منعقد کرے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 20 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کیے جانے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ یہ فنڈز “کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ” کے تحت حاصل ہوں گے، جو ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے میں پاکستان کی پالیسیوں اور اقدامات کو مستحکم کرنے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔یاد...
— فائل فوٹو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔ نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے...
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا، بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا...
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔
سٹی42: پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے تحت ایک ماہ میں سب سے زیادہ قرضہ جات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مئی سے اکتوبر تک روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں میں 588 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں کی اوسط تعداد 289 سے تجاوز کر گئی۔ ماہ اکتوبر میں 18,041 خاندانوں کو قرضے فراہم کیے گئے اور ایک ماہ میں 9,271 گھر مکمل کیے گئے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک 104,816 خاندان قرضہ جات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 28,382 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے اور 68,218 گھر ابھی زیر تعمیر ہیں۔ بھارتی نژاد دنیا...
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کے گمراہ کن اور من گھڑت دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق کسی بھی مصدقہ طالبان یا سرکاری چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی، جبکہ بھارت نے غیر مصدقہ ذرائع سے خبر شائع کرکے دیگر بھارتی اداروں سے بغیر تصدیق کے پھیلائی۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم کی زیر صدارت میڈیا ڈپارٹمنٹ کا ایک اہم اجلاس ادارہ نورِ حق میں منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے میڈیا کی ذمے دار خواتین و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماعِ عام کے حوالے سے جاری میڈیا مہمات، حکمت عملی اور مختلف پلیٹ فارمز پر ہونے والی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میڈیا ٹیموں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ایپس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، ہر پلیٹ فارم پر مربوط انداز میں پیغام پہنچایا جائے اور میڈیا کے سامنے آنے والے چیلنجز کو سمجھ کر ان کے حل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ جاب پورٹل کے تحت اب تک تین لاکھ 26 ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پا چکے ہیں، امیدوار مختلف اداروں میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے ، درخواست دہندگان کی اہلیت، تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے ملازمتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، وقت اور وسائل کی بچت ہو رہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد ہونے والا اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے سلوگن کے ساتھ “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آج ایک خصوصی بیان میں ضلع وسطی کی تمام ذمہ داران، ارکان اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری تیاری اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام میں شریک ہوں۔ ہر کارکن یہ سوچ لے کہ میں ایک فرد نہیں ہوں بلکہ ایک تحریک کی نمائندہ ہوں۔ ناظمہ ضلع نے کہا کہ اجتماع میں شرکت اس بات کا عہد بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالم ِ اسلام کی فکری و سیاسی تاریخ میں مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا نام ایک ایسے مفکر، مصلح اور مجاہد ِ قلم کے طور پر روشن ہے جس نے بیسویں صدی کی اسلامی تحریکات کو نہ صرف فکری سمت عطا کی بلکہ مسلمانانِ برصغیر کے سیاسی شعور کو ایک منظم نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ مولانا مودودیؒ کے افکار صرف مذہبی تعلیمات تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک جامع اسلامی نظامِ حیات، ریاست، معیشت، عدل، اور سیاست کے معمار کے طور پر سامنے آئے۔ مولانا مودودیؒ نے اپنی فکری جدوجہد کا آغاز ایسے زمانے میں کیا جب برصغیر سیاسی غلامی، فکری انتشار اور تہذیبی زوال کا شکار تھا۔ 1920ء کی دہائی میں مغربی فلسفہ، قومیت، جمہوریت، لادینیت، اور سرمایہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیولپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آف شور میں تیل و گیس کی 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہو گا، انڈس اور مکران...
چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محققین، اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیجنگ ()چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ” انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد چین کی تہذیبی عظمت، سماجی ترقی، اور خود اختیار علاقے شی زانگ کی ثقافتی دلکشی کو اُجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، محققین، اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے اس موقع کو پاکستان۔چین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمسٹرڈم:۔ نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے انتخابات میں قومی سیاسی دھارے کے حامی سیاستدان 38 سالہ روب ییٹن کی قیادت میں سینٹرل پارٹی D66 نے ایک انتہائی سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کی قوم پرست جماعت پارٹی فار فریڈم PVVکو شکست دے دی۔جرمن ٹی وی کے مطابق مقامی خبر رساں ادارے ANP کے مطابق D66نے محض پندرہ ہزار ووٹوں کی معمولی برتری کے باوجود واضح پوزیشن حاصل کی اور وائلڈرز کی PVV اب یہ فرق ختم نہیں کرسکتی۔ اس فتح کے بعد روب جیٹن ممکنہ طور پر نیدرلینڈز کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنیں گے۔یہ نتائج D66 کے لیے ایک شاندار عروج کا نشان ہیں، جو یورپی اور سماجی...
ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی کا شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما محمود مولوی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا "میری، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی نہ صرف شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی بلکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی تفصیلی اور مثبت نوعیت کی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو اس وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہماری کوشش ہے کہ عمران خان...
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔ وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع...
پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریبا 8کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیویلپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو دو...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کو اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت ایک مختصر مدت کے مشن پر خلا میں بھیجے گا۔چینی خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق، یہ فیصلہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام (CMSA) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کیا۔ ترجمان کے مطابق، پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے اور مشن کے دوران سائنسی تجربات اور آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی خلا باز عملے کے ساتھ معمول کے فرائض بھی انجام دیں گے۔یہ اعلان رواں سال مارچ میں سپارکو اور چین کی CMSA کے درمیان ہونے والے تعاون کے معاہدے...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جنگلی جانوروں کے نظم و نسق سے متعلق دو اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک طرف ’’پنجاب وائلڈ لائف ہیزرڈ کنٹرول رولز 2025‘‘ نافذ کیا گیا ہے، تو دوسری جانب جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین میں کئی ترامیم منظور کی گئی ہیں، جن کے ذریعے صوبے میں تحفظِ ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق نئے قواعد کا مقصد انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم یا خطرے کی صورت میں سائنسی، منظم اور فوری کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔...
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے شائقین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ طویل انتظار کے بعد آخرکار اس کے پانچویں اور آخری سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں نئی سنسنی دوڑا دی ہے۔ جاری کیے گئے ٹریلر میں ایک بار پھر ہاکنز شہر کو تباہی کے دہانے پر دکھایا گیا ہے، مگر اس بار خطرہ صرف ایک شہر تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا ایک پراسرار اور شیطانی طاقت کے نشانے پر ہے۔ مداحوں کے پسندیدہ ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی مزید سنجیدہ، گھمبیر اور خوفناک رنگ اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ مرکزی کردار ملی بوبی براؤن (الیون) ایک بار پھر...
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔ فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک...
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے یکم نومبر کو یومِ امن و یکجہتی کے نام پر ایک جلسہ عام کا اعلان کیا ہے، یہ پروگرام یکم نومبر 2025ء بروز ہفتہ دن دو بجے اتحاد چوک گلگت کے مقام پر ہوگا اسلام ٹائمز۔ یکم نومبر گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت میں اتحاد چوک پر بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جس طرح کے حالات سے گلگت بلتستان گزر رہا ہے، یوں کہے تو غلط نہ ہو گا کہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کرو یا مرو والی صورتحال بنتی جا رہی ہے۔ عوامی تحریک پر کریک ڈاؤن، حقوقِ کی...
سینئر اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر اور ایوارڈ شوز سے محرومی پر کھل کر بات کی۔ کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ انہیں اپنے آپ سے شکوہ ہے کہ انہوں نے خود کو صحیح وقت پر مارکیٹ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمر کے کچھ اداکار آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے وہ ماضی میں تھے، جیسے ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احسن خان، لیکن وہ نہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج کے وقت خود...
پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاک چین لو کاربن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ لیبارٹری فاسٹ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، جو چین اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ لیبارٹری زونگ فورجی، سوزو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (USTS)، گوانگ ژو انسٹیٹیوٹ آف سافٹ ویئر اپلیکیشن ٹیکنالوجی (GZIS) اورفاسٹ ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے باہمی اشتراک سے قائم کی جارہی ہے جو ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اس اقدام...
اسرائیل اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمازون کے درمیان 2021ء میں طے پانے والے اربوں ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ معاہدے کی خفیہ تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ یہ بھی اس انکشافات کے مطابق اسرائیل نے ان کمپنیوں کو اپنے ہی سروس معاہدوں اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی پر مجبور کیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق 1.2 ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے میں ایک شق شامل ہے جو گوگل اور ایمازون کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ اسرائیلی حکومت کی کلاؤڈ سروسز تک رسائی محدود کر سکیں، چاہے وہ ان کے ’ٹرمز آف سروس‘ کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرے۔ ’ونکنگ میکانزم‘ کے ذریعے خفیہ اطلاع کا نظام رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنا دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا، اس فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مجموعی مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو...
اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں قرآنِ پاک کی دل سوز تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی خوبصورت آواز، پُرسکون اندازِ تلاوت اور عاجزی نے صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔ یہ ویڈیو الجزیرہ کے ایک پروگرام کے دوران ریکارڈ کی گئی، جہاں جینیفر گراؤٹ نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تلاوت میں روحانیت اور خلوص جھلکتا ہے۔ سب مسلمان اس کو ویلکم کرے ???? جینیفر گراؤٹ، ایک امریکی گلوکارہ جنہوں نے گانا چھوڑ کر اسلام قبول...
کراچی: سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین بچوں کا باپ آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ بتا رہی ہے ، تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں مقتول کا موبائل فون چھینتے ہوئے پیش آیا ۔ واقعے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ مقتول کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ محمد اسماعیل ولد محمد عیسیٰ کے...
امریکی محکمہ خارجہ نے مالی میں سکیورٹی خطرات کے باعث اپنے تمام غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ U.S. orders non-emergency employees to leave Mali because of safety risks https://t.co/OzGMhBCRkx — The Globe and Mail (@globeandmail) October 30, 2025 یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی افریقی ملک مالی میں القاعدہ سے منسلک گروہوں کے ساتھ شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومت دارالحکومت بماکو کے باہر موجود شہریوں کو معمول یا ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قونصلر خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مالی کا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
اسلام آباد میں سردی ابھی جوبن پر تو نہیں آئی لیکن ریسٹورنٹس میں مچھلی کی ڈشز پہنچ چکیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں دریائے ستلج کے کنارے تازہ مچھلی مچھلی کھانے کے شوقین افراد اب اپنے شوق کی تکمیل کے لیے ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث مچھلی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایک ریسٹورنٹ کے مالک سید محمد ولی نے بتایا کہ سردی تو ابھی آئی نہیں مگر ہمارے ہاں ہجوم بڑھ گیا ہے اور لوگ مچھلی کھانے کے لیے بڑی تعداد میں آنا شروع ہوچکے ہیں۔ مزید پڑھیے: مانسہرہ کی پہچان دریائے سرن کی تازہ مچھلی ایک گاہک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا کیوں نہ سردیوں سے...
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
میری بات/روہیل اکبر حسنین اخلاق لاہور کی صحافت کا ایک معتبر نام جو اخلاص ،محبت اور وفا کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ ہنس مکھ اور بے ضرر بھی ہے لیکن صحافی پورے دنوں کا ہے، وہ پولیس کے رویے سے اتنا تنگ آگیا کہ ایس پی عدیل اکبر کی طرح سوچنا شروع کردیا۔حسنین اخلاق کا قصہ انہی کی زبانی لکھوں گا لیکن پہلے ہمارے شیر جوانوں کا حال بھی پڑھ لیںجو وردی پہنتے ہی درندوں کا روپ دھار لیتے ہیں ۔پولیس والوں کے خون کا ٹیسٹ کروایا جائے تو بہت سے نشئی نکلیں گے۔ کانسٹیبل سے لیکر اوپر تک پینے اور پلانے والوں کے ساتھ ساتھ زانی بھی ملیں گے اور ڈاکوئوں کی بھی اس محکمہ میں کمی نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں والے بحری ڈرون کا تجربہ کیا ہے جسے پوسائیڈن کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اعلان جوہری طاقت سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے چند روز بعد آیا ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ یہ ایسا ڈرون ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ہتھیار بھی جوہری طاقت سے چلتا ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ڈرون کو ا سٹیٹس 6 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔یہ ایک بڑا جوہری طاقت سے چلنے والا ٹارپیڈو ہے جو جوہری وار ہیڈ سے لیس ہے اور جو پانی کے اندر طویل فاصلے تک...
اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCICT) نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرکے ایک میاں بیوی کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور اس نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا اور فیس بک گروپس میں شائع کیں، ساتھ ہی نازیبا اور فحش تبصرے بھی پوسٹ کیے۔ ملزم نے ان سرگرمیوں کے لیے “Capablelynx6329” کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔ ملزم کو نجی...
چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن میں شامل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ترجمان کے...
2 نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو پوری فلم انڈسٹری صرف ایک سپر اسٹار نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا جشن منا رہی ہے جس کی انکساری، محبت اور دلکشی نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔ شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں شاندار انداز میں یاد کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں اداکارہ دیویا دتہ، جنہوں نے شاہ رخ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ سنایا جو واقعی کسی بولی وڈ فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔ ’ہم ٹکرا گئے… اور میری فائل اُڑ گئی‘ دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں بتایا’ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی، وینس آفس میں۔ میں اپنے پورٹ...
ویب ڈیسک :کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اب جیب پر بھاری پڑنے لگی ہے، پولیس نے ای چالان سسٹم کے بعد بھاری جرمانے عائد کرنا شروع کیے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں یہی جرم کہیں زیادہ ”سستا“ پڑتا ہے۔ اگر رفتار کی حد سے تجاوز کریں تو کراچی میں موٹر سائیکل سوار کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا، اسلام آباد میں صرف ایک ہزار، جبکہ لاہور میں صرف دو سو روپے ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز کار اور جیپ والوں کے لیے بھی حساب کچھ کم نہیں، کراچی میں اوور اسپیڈنگ پر دس ہزار روپے، اسلام آباد...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں والے بحری ڈرون کا تجربہ کیا ہے جسے “پوسائیڈن” کہا جاتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر تابکار سمندری لہروں کو جنم دے کر ساحلی علاقوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ اعلان جوہری طاقت سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب آخری تجربے کے چند دن بعد آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے ایک اور وعدہ انگیز نظام “پوسائیڈن” بحری ڈرون کا اضافی تجربہ کیا ہے۔ یہ ایسا ڈرون ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ماسکو نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار بھی جوہری طاقت سے چلتا ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی ۔برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو مزاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بی بی سی نے پی ٹی وی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جس نے آج استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ...
سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیٹگری ایک میں تبدیل ہونے والے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد بہاماس کے جنوبی علاقوں سے بھی لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ملیسا طوفان کے باعث کیوبا میں 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکیں بند ہیں۔ دوسری جانب جمیکا میں طوفان سے سینٹ الزبتھ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں،...
انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے شہر بسّان میں ملاقات کی، جسے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر گِم ہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ یہ دونوں رہنماؤں کی 2019 کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ شی سخت مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ صدر ٹرمپ، جن کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک بھی شریک تھے، نے بات چیت کے آغاز پر کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا، ’ہم ایک بہت کامیاب میٹنگ کرنے...
چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز کو چینی خلائی اسٹیشن کے مختصر المدتی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (China Manned Space Agency – CMSA) نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو ’پے لوڈ اسپیشلسٹ‘کے طور پر خلائی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال پاکستان کی سپارکو اور CMSA کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا...
اس ملاقات میں ایک ایسا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جاری تجارتی جنگ کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ یہ دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہے، جب سے ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ حکومت کا آغاز کیا اور دنیا کے بیشتر ممالک پر ٹیرف عائد کیے، جن میں چین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں شروع ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں ایک ایسا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جاری تجارتی جنگ کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ یہ دونوں رہنماؤں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ذہین طلبامیں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج (جمعرات)سے ہوگا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کیلیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب جمعرات کو کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (تحقیقی رپورٹ: محمد علی فاروق) شہر قائد میں دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کورنگی مہران ٹاؤن، شیطان چوک کے قریب نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ اہلِ علاقہ نے جب اس معصوم جسم کو کچرے کے ڈھیر پر دیکھا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی مگر یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ پچھلے چند برسوں سے کراچی میں اس طرح کے انسانیت سوز واقعات تشویشناک تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ ریسکیو اداروں کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال (2024) کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 170 سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ رواںبرس اب تک 121نومولود بچوںکی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے اکثریت لڑکیوں کی تھی۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون اور نومولود سمیت7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں7افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ عالمگیر قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میںموٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ زخمی کی شناخت 30سالہ نور محمد کے نام سے ہوئی۔ بلدیہ A25 داؤد گوٹھ کٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ زمان ٹائون تھانے کی حدو دکورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 4بی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 40سالہ شاہ رخ ولد...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ نے ملک کے مختلف حصوں میں تنظیم کی خواتین اراکین کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت اور شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما نورالنسا صدیقہ نے ایک بیان میں کہاکہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے رپورٹس کے مطابق 28 اکتوبر کو ضلع نواکھالی کے ایک علاقے میں مقامی خواتین ونگ کی جانب سے شمالی دیوتی گاؤں میں ایک قرآن کلاس کا...
یہ ڈیجیٹل دُور ہے، اور ہر دُور کی طرح اس ڈیجیٹل دُور میں بھی وہی لوگ کام یاب ہوں گے جو ڈیجیٹل دُنیا اور تبدیلی کو بروقت اور بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے ہماری زندگیوں کے انداز، سو، نقطۂ نظر اور کام کرنے کے طریقوں کو یکسر بدل دیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک ہے۔ اسے پڑھنا، سیکھنا، اس کے بارے میں جاننا، اور اسے عملی طور پر اپنی زندگی میں اپنانا میرا ایک محبوب مشغلہ ہے۔ اس مضمون کی تیاری میں بھی میں نے اے آئی کا بھرپور استعمال کیا ہے، جس نے میرے کام کی رفتار، معیار اور مقدار کو بڑھایا ہے، اور مجھے اپنے کام کو بہترین انداز میں...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ روس نے پوسائیڈن نیوکلیئر پاورڈ سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ساحلی علاقوں کو تباہ کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سمندر میں وسیع ریڈیو ایکٹیو لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا، ٹوماہاک حملے کی صورت میں ’بہت سخت جواب‘ کا انتباہ پیوٹن نے ماسکو میں ایک اسپتال میں یوکرین جنگ میں زخمی روسی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ یہ تجربہ منگل کو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم نے اسے ایک کیریئر سب میرین سے لانچ انجن کے ذریعے...
قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ فضائی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب مذہبی جماعتیں ہماری اپنی ہیں، جہاں مذہب کا نام آتا ہے وہاں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا مریم نواز نے اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ ہی کی ٹیم کا حصہ ہوں، آپ ہی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، میرے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ صرف...
اپنے ایک بیان میں محمد الحاج موسیٰ کا کہنا تھا کہ قابض رژیم، ہیوی مشینری یا تکنیکی معاونت کی ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک کر، اپنے قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ جو کہ عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور مزاحمت کو قصوروار ٹھہرانے کی ایک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" كے ترجمان "محمد الحاج موسیٰ" نے اعلان كیا كہ گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں، بالخصوص بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا...
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی...
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد چیمبر کے صدر کو اعزازی شیلڈ پیش، پاکستانی کمپنیوں کو جدہ میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانیجدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس فورم کے وائس چیئرمین ابراہیم بخش کھوسہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہیڈ کمرشل محترمہ سعدیہ، کمرشل کونسلر فہد چودھری اور شعبہ پاسپورٹ کے کامران بٹ بھی موجود تھے۔سردار ابراہیم کھوسہ نے سردار طاہر کو جدہ ایکسپو کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اور پاکستانی...
ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر پک جونگ چون اس تجربے کی نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہماری رعب دار جنگی صلاحیت (Deterrence Power) کو وسعت دینے کا حصہ ہے، یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور دشمن کے خلاف ان کی مؤثریت کا مسلسل جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے سے صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے قابل کروز میزائلوں کی ایک نئی سیریز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی KCNA نے بدھ کے روز بتایا کہ...
اسلام آباد: ملک میں موجودہ سیاسی ماحول میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں ملکی سیاست، خطے کی صورتحال اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات کے پیشِ نظر ایک قومی جرگہ بلانے کی تجویز پیش کی، جس پر مولانا فضل الرحمان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے تجویز کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ حالات میں باہمی اتفاق اور سیاسی مفاہمت کی...
القسام بریگیڈز نے مکمل خاموشی اور کسی بھی قسم کی ہلچل کے بغیر، لیکن آہنی نظم و ضبط کے ہمراہ، ملبے تلے دبی 2 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں نکالیں اور اس دوران ایک ایسا "خاموش مظاہرہ" دیکھنے میں آیا کہ جسنے نہ صرف مزاحمت کی ساختی ہم آہنگی کو ظاہر کیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی "گھناؤنی اسرائیلی پالیسی" حماس کو کسی صورت ختم نہیں کر سکتی اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب غاصب صیہونی رژیم، فلسطینی مزاحمت کے مکمل ڈھانچے کو توڑ ڈالنے کے مقصد سے غزہ کے خلاف جاری اپنی انسانیت سوز جنگ کے آغاز سے ہی حماس و القسام کے سینیئر رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی سرتوڑ...
انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے، شہری آزادیوں کی بحالی، بین الاقوامی رسائی اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دلوائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں ان سے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ جہاں دنیا کے سب سے طویل جبری قبضے کے دوران کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شیری رحمان نے اسلام آباد میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں...
افغان طالبان 3 حصوں میں تقسیم، یہ ٹی ٹی پی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے: میجر جنرل (ر) انعام الحق
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں قریبی مدت میں سیاسی و سماجی استحکام کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور پاکستان کے ساتھ طالبان حکومت کے تعلقات ’دوستی سے زیادہ مجبوری‘ پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق کابل حکومت کے پاس نہ تو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سیاسی حل ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہاکہ افغانستان کو سمجھنے کے لیے صرف جغرافیہ نہیں بلکہ اس کی تاریخ، قبائلی سماج اور پشتون ولی جیسے روایتی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق افغانستان ’ایک پیچیدہ معاشرہ‘ ہے جس کے...
پشاور +راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے اور یہ کوئی سرکاری ملاقات نہیں تھی جبکہ ہمارا مؤقف ایک ہی ہے جو ہم اندر کہتے ہیں وہی باہر بھی کہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی اور وہ ملاقات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے کور کمانڈر پشاور سے ہونے والی ملاقات سے متعلق پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے مبارکباد دینے آئے تھے یہ...
آزاد کشمیر :وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان ،یہ سیاسی تبدیلی نہیں، ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے،پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے خود کو لاتعلق قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد کے خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزاد کشمیر کی قیادت سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی نہ تو نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ بنے گی اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک میں شامل ہوگی۔ البتہ پارٹی ارکان ایوان میں عوامی نمائندگی کا کردار جاری رکھیں گے اور نئی حکومت کو سخت اپوزیشن دینے کی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔...
اجلاس میں وزیر صحت کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے بھر میں 6 لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز سرگرم ہیں، جن میں 40 فیصد کراچی میں ہیں۔ اسلام ٹائمز پاکستانی صوبے سندھ میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کیلئے بڑا امتحان بن گئے، جس کے نتیجے میں وزیر صحت سندھ نے اس وبا کی بڑی وجہ ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان، عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی طبی مراکز کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کے...
اوپن اے آئی ایک ایسا مصنوعی ذہانت پر مبنی میوزک ٹول تیار کر رہی ہے جو صرف تحریری یا صوتی ہدایات کی بنیاد پر مکمل موسیقی تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ موسیقی کے متن اور آڈیو پرامپٹس کے امتزاج سے اصل اور تخلیقی موسیقی پیدا کی جائے، جو خاص طور پر ویڈیوز کے لیے انسٹرومنٹل بیک گراؤنڈ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا نیا ویب براؤزر گوگل کروم کے لیے چیلنج کیوں؟ اس نئے ٹول کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد، امریکی تعلیمی ادارے جولیارڈ اسکول نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ انہوں نے کوئی میوزک جنریشن ٹول تیار کیا ہے۔...
یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک بڑی انتخابی مبصر ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا 20 سال بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کن شعبوں پر توجہ دی جائے گی؟ یورپی یونین کے سفیر برائے بنگلہ دیش مائیکل ملر نے یہ اعلان منگل کے روز مشیرِ اعلیٰ پروفیسر محمد یونس سے ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ سفیر ملر کے مطابق مبصر مشن کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، تاہم 150 سے 200 ارکان پر مشتمل ٹیم بھیجی جا سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ مبصرین الیکشن سے 6 ہفتے قبل پہنچیں گے جبکہ دیگر پولنگ سے ایک ہفتہ پہلے شامل ہوں...
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایک نیا پلیٹ فارم ’گروکی پیڈیا‘ متعارف کرایا ہے جو کہ وکی پیڈیا کا مصنوعی ذہانت پر مبنی متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا گروکی پیڈیا میں تقریباً 9 لاکھ مضامین شامل ہیں اور اس کا مقصد زیادہ متوازن، درست اور سیاسی جانبداری سے پاک مواد فراہم کرنا ہے۔ ایلون مسک، جو کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی بھی ہیں، وکی پیڈیا پر بارہا ’ادارتی جانبداری‘ کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق گروکی پیڈیا ایک زیادہ مستقل، غیر جانب دار اور قابلِ اعتماد معلوماتی...
جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی اب ایک حساس سیاسی مسئلہ بن چکی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایک دوسرے پر علاقائی جانبداری کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران حکومت نے جموں صوبے کے دس اضلاع میں کشمیر وادی کے دس اضلاع کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریزرویشن زمرے کے سرٹیفیکیٹس جاری کئے ہیں۔ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی اور وحید الرحمن پرہ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سماجی زمروں کے تحت جاری ہونے والے سرٹیفیکیٹس میں ایک نمایاں علاقائی فرق نظر آ رہا ہے۔ ان زمروں...
کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لیے مزید ای وی بسوں، بی آر ٹی پل اور پنک ٹیکسی سروس کے اعلانات کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کو نہ صرف محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس...
چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ‘نی ژا 2‘ پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔ جب بھی عمران...
سعودی عرب نے ایک حیرت انگیز اور جدید منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کیا جائے گا۔ اس انوکھے اسٹیڈیم کو نیوم (NEOM) کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین سے تقریباً 350 میٹر (1150 فٹ) کی بلندی پرہوا میں معلق ہوگا۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اس منفرد اسٹیڈیم کا افتتاح 2032 میں متوقع ہے، اور یہاںفیفا ورلڈکپ 2034 کے کچھ میچز کرانے کا بھی امکان ہے۔ نیوم اسکائی اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اسے مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی (شمسی، ہوا اور پانی سے حاصل ہونے والی بجلی) سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق...
بھارت کے شورش زدہ علاقوں میں تعینات فورسز کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بڑھتے واقعات کے سلسلے میں ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع کے گیدم علاقے میں سی آر پی ایف کی 231 ویں بٹالین کے ایک اہلکار کو اپنے کوارٹر میں پھندا لگا کر مردہ حالت میں پایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اہلکار کی شناخت اترپردیش کے ضلع کانپور کے بھوانی پور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار کی لاش صبح تقریباً 5 بجے دریافت ہوئی۔پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے، تاہم باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، جب کہ لاش...