چارلی کرک کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، مشتبہ شخص کی اطلاع کس نے دی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
امریکی ریاست یوٹاہ کی پولیس نے بدھ کے روز سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے جو 22 سالہ نوجوان ہے اور واشنگٹن یوٹاہ کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟
گورنر کے مطابق رابنسن کو اہلخانہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصاویر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ رابنسن یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق رابنسن پر ایگریویٹڈ مرڈر، فائر آرم سے شدید نقصان پہنچانے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ اس وقت یوٹاہ کاؤنٹی جیل میں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کی توقع نہیں تاہم تفتیش جاری ہے۔
#BREAKING ????????#JUSTIN ????
22-year-old Tyler Robinson of Utah is now in custody for involvement in the assassination of Charlie Kirk with his father holding him until police were able to arrive on scene to arrest him.
The suspect in the Charlie Kirk Assassination has been… pic.twitter.com/KzXxOHiidV
— Frankie™️???? (@B7frankH) September 12, 2025
گورنر کاکس نے بتایا کہ پولیس کو سراغ اس وقت ملا جب رابنسن نے ایک خاندانی دوست کو اشارہ دیا کہ وہ اس واردات میں ملوث ہے۔ مزید یہ کہ رابنسن کے ایک ساتھی نے پولیس کو ڈسکارڈ ایپ پر اس کے پیغامات دکھائے جن میں اس نے ہتھیار رکھنے اور گولیوں پر تحریریں کندہ کرنے کا ذکر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟
پولیس کو رابنسن کی گاڑی یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی نظر آئی۔ اس کے قبضے سے ایک رائفل برآمد ہوئی جو تولیے میں لپٹی ہوئی تھی۔
اس سے قبل جمعہ کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ انہیں بھرپور یقین ہے کہ پولیس نے اصل مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔