لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔