ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرنےگریڈ19اور18کے7افسران کےتقرروتبادلےکردیئے.
ڈپٹی انجینئر نارتھ رضوان چیمہ کو سینئر مینجر پریونشن تعینات کردیا گیا,سینئر مینجر پریونشن فیصل عمران کو ڈپٹی انجینئر نارتھ تعینات کردیا گیا,ڈویژنل انجینئر ٹو عبدالرحمان کو ڈی ای این ون لاہور تعینات کردیا گیا,ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ راولپنڈی ڈویژن رانا جاوید ڈویژنل انجینئر ٹو لاہور تعینات کر دیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل
ریاض محمود لاشاری کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا گیا،ایکسیئن جنرل ریلوے ہیڈکوارٹر متین احمد کو ڈویژنل انجینئر ٹو ملتان تعینات کردیا گیا،ڈویژنل انجینئر ٹو ملتان آصف ممتاز کو ایکسیئن جنرل ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔