data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے  چمکنے کی علامت بن گئی۔

شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ دیکھ نہیں سکتی تو کم از کم چمک تو سکتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بینائی کے نقصان کو ایک تخلیقی انداز میں قبول کرنا چاہتا تھا تاکہ اپنی معذوری کو خوبصورتی اور اعتماد میں بدل سکے۔

ماہرین کے مطابق ایسی مصنوعی آنکھوں میں آرائشی کرسٹل یا قیمتی پتھر جڑنا صرف اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب آنکھ مکمل طور پر غیر فعّال ہو،  تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ عمل کسی غیر ماہر یا غیر تربیت یافتہ شخص سے کروایا جائے تو آنکھ کے ٹشو یا اندرونی ساخت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سرجری ایکسپرٹس کے ہاتھوں سے، سٹرلائزڈ ماحول میں اور اصولوں کے مطابق کی جائے تو اس کے خطرات کم ہوتے ہیں اور یہ صرف جمالیاتی مقصد کے لیے محفوظ طریقے سے کی جا سکتی ہے۔

الاباما کے شہری کا یہ انوکھا فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں لوگ اسے زندگی کو چمکدار انداز میں قبول کرنے کی مثال قرار دے رہے ہیں۔ کسی نے اسے تخلیقی قرار دیا تو کسی نے کہا کہ یہ افسوس کو خوبصورتی میں بدلنے کا جرات مندانہ فیصلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار

امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

واشنگٹن ( آئی پی ایس) امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق 25 سال کے لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا، پولیس کے مطابق لقمان خان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کرنے پر اسے گرفتار کیا گیا۔

امریکی میڈیا نے رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تفتیش کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد ہوئی۔

لقمان خان کے ٹرک سے برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی اور خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام بھی درج تھا۔

ایف بی آئی نے گرفتار ی کے ایک روز بعد 25 نومبر کو لقمان خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے اور ملزم نے اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

گرفتاری کے بعد ملزم پرغیرقانونی مشین گن رکھنےاورحملےکی منصوبہ بندی کاالزام عائد کیاگیا، ملزم کو 11 دسمبرکو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ لقمان خان کا ماضی میں کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا: سفری پابندی 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کا فیصلہ
  • امریکی شہری فوری وینزویلا چھوڑ دیں، محکمہ خارجہ
  • نیواڈا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف و ہراس کا شکار
  • امریکا میں ایک اور افغان شہری گرفتار، داعش خراساں کو مدد فراہم کرنے کا الزام
  • واشنگٹن میں افغان شہری کے حملے میں امریکی اہلکار ہلاک؛ طالبان کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • سر بڑا اور ہیلمٹ چھوٹا، شہری کا پنجاب پولیس کے سامنے انوکھا مقدمہ، ویڈیو وائرل
  • پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت
  • امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
  • امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار