2025-10-28@11:22:40 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«بہاولنگر کے»:
عامر بھٹی :بہاولنگر کے شہریوں سے بھی صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر صفائی ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے،بہاولنگر کے دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھیج دئیے گئے، چھوٹے تاجروں پر پانچ سو روپیہ ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے صفائی ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تاجر پریشان ہیں،ہم تو اپنی دکانوں کی خود صفائی کرتے ہیں کوڑا بھی خود کنٹینر میں پھینکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع انہوں نے کہا کہ صفائی ٹیکس کسی صورت تاجر دوست اقدام نہیں ہے۔
ریلوے ہسپتال بہاولنگر کی لیز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، انکوائری میں سابق ڈی ایس ملتان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار
پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہاولنگر فلڈ ریلیف کیمپ کے مرکز صنعت زار میں سلائی مشین استعمال کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سٹی 42 : بہاولنگر کی تحصیل فقیر والی میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فقیروالی، چک نمبر 441/6R میں کنویں کی صفائی کے دوران افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں آکسیجن کی کمی اور دم گھٹنے سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فقیروالی حادثے کی اطلاع 13:18 پر موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری روانہ ہوئیں، ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں اور 15 اہلکار آپریشن میں شریک رہے۔ جاں بحق افراد میں قاری لیاقت، نذیر احمد اور شبیر شامل ہیں، جن کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سیگریٹ نہ لاکر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے سنگدل ملزم کو سزا سنادی...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی جلد از جلد تلاش کے لیے وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے ریسکیو حکام کو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث سرحدی آمدورفت عوام کے لیے بند ہے تاہم قدرتی حیات ان انسانی حد بندیوں کی پابند نہیں اور حالیہ دنوں میں ایک بھارتی لنگور بغیر کسی ویزے یا اجازت کے سرحد عبور کرکے پاکستان آگیا جہاں اسے بہاولنگر چڑیا گھر میں محفوظ پناہ فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق مذکورہ انڈین سرمئی لنگور کو چند روز قبل منڈی صادق گنج کے علاقے موضع مویتیان سے اس وقت ریسکیو کیا گیا جب وہ سرحد عبور کر کے ایک مقامی گھر میں داخل ہوگیا تھا، متعدد مقامی افراد نے لنگور کو پتھر مارنے اور قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس حوالے سے...
بھارت سے سرحد عبور کرکے پاکستان آنے والا لنگور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور چڑیا گھر بہاول نگر منتقل کردیا۔ بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے لنگور کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف نذر عباس اور انچارج وائلڈ لائف غلام محمد کی قیادت میں ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لنگور کو محفوظ طریقے سے قابو میں لے لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی گاڑی کے ذریعے لنگور کو بہاول نگر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ اس کی صحت اور حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں سے...
لاہور: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جس کے نتیجے مین لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن بڑی تباہی سے بچ گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد عید کے موقع پرلاہور، بہاول نگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے لیے کام کرتے...
—فائل فوٹو بہاولنگر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق چشتیاں کے قریب چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمدکراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے...
لاہور: بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چشتیاں تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی پانی کے کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری میں تصادم ہوا، مقتولین میں 55 سالہ محمد امین، 30 سالہ وحید، اور 28 سالہ سعید شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے...
بھارت کے جنگی جنون نے جہاں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، وہیں بہاولنگر کے سرحدی علاقے کے شہری معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ طلبا و طالبات بلا خوف و خطر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ کسان کھیتوں میں اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال میں مشغول نظر آتے ہیں۔ مودی سرکار کی جنگی دھمکیاں ان بہادر باسیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ مزید بتا رہے ہیں، رانا ثاقب اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت بہاولنگر پاک بھارت...
—فائل فوٹو بہاولنگر کے تھانہ ڈونگہ بونگہ میں چوری کے الزام میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق چوری کے ملزم کے ہلاک ہونے پر تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر دی گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے، پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی جس دوران واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔ پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
فوٹو: فائل بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔ بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتلبہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے، رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے، رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ سہیل شوکت بٹ...
—فائل فوٹو بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا۔اس حوالے سے کیوریٹر شیر باغ عثمان بخاری نے کہا ہے کہ بنگالی ٹائیگر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سے کھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر 2018ء میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے اس کی ایک...
بہاولنگر (آئی این پی) نواحی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔