بہاولنگر :پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، باپ اور دو بیٹے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
بہاولنگر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چشتیاں کے قریب چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان: جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
—فائل فوٹوڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ کے ایک گھر میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جانور دھوپ میں بندھے دیکھے تو مشتعل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیاوالد نے بتایا ہے کہ بیٹے نے غصے میں کلہاڑی کے وار سے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جبکہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔