خیبرپختونخو میں آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے. پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اورکھاریاں، سیالکوٹ میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی، دیوار گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے .
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ، ہری پور میں پیش آئے. دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے دوسری جانب لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اورکھاریاں، سیالکوٹ میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی، صوبائی دارالحکومت کے علاقے باگڑیاں میں آندھی چلنے سے دیوار گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، مردان شہر اور گردونواح میں تیز ہواں کا راج رہا، بٹ خیلہ، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری اورطوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا. محکمہ موسمیات نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں بھی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ا سلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے. اس دوران کشمیر،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی،کھاریاں اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوئی،بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی،سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، مردان شہر اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلتی رہیں. بٹ خیلہ، ہری پور اور گرد و نواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری اورطوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار اور موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارہ 41 ڈگری تک جاسکتاہے .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ موسمیات نے اسلام آباد علاقوں میں تیز ہواﺅں میں آندھی ژالہ باری کے مطابق کے ساتھ میں تیز
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور