استنبول مذاکرات کا تیسرا دور 18 گھنٹے جاری رہا، افغان وفد کا مؤقف کابل کے احکامات پر بار بار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بات چیت 18 گھنٹے تک جاری رہی۔
اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری
عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کے تحت نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوابی سٹی سرکل تھانہ پر حملہ کیا گیا۔
تھانہ کی دوبارہ تعمیر بین القوامی معیار کے مطابق کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کو پولیس تھانے کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی احکامات پر ابھی تک تعمیل نہ ہوسکی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کاروائی کریں۔
عدالت نے آئی جی کو نوٹس جاری کرکے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔