خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا۔24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ، ہری پور میں پیش آئے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔
وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔
تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔