عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔
تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025
کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے سے بریفنگ ہوئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی و ایثار کی علامت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگی ہیں جہاں پر 1000 سے زائد پولیس افسران اور سکیورٹی گارڈ فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لیے پولیس ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لیے خصوصی ناکہ جات، مارکیٹ پوائنٹس پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عید کی شب 44 خصوصی پوائنٹس پر مزید 1000 پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خصوصی پٹرولنگ پلان کے تحت 982 پولیس افسران گشت پر مامور ہوں گے۔ عوامی اور سیرو تفریح کے مقامات پر 1040 پولیس افسران فرائض سرانجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران گھروں میں چوری کے حوالے خصوصی ڈیوٹیز، گشت اور نیںبرہوڈ واچ سسٹم کو ایکٹو کیا جائے گا۔ ٹریفک کے حوالے سے خصوصی پلان ترتیب دیا جائے گا۔
سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ تمام تجارتی مراکز میں پولیس ہیلپ ڈیسک بنائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو فوری مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلزمیں خصوصی پٹرولنگ پلان وضع کیا گیا ہے۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
انہوں نے کہا کہ منڈی مویشیاں اپنی مختص کردہ مقامات پر ہی لگیں گی۔ تمام افسران مختلف مارکیٹس کا وزٹ کریں گے اور بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ سرچ اور سویپ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشنل کمانڈرز کانفرنس آئی جی اسلام آباد پویشی منڈی سید علی ناصر رضوی عیدالاضحیٰذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشنل کمانڈرز کانفرنس ا ئی جی اسلام ا باد سید علی ناصر رضوی عیدالاضحی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسلام ا باد مقامات پر باد پولیس کے حوالے کے لئے
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
اسلام آباد:فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔
مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فیض آباد انٹرچینج کے قریب ٹریفک ڈائیورژن کی وجہ سے سڑک کی سائیڈ سے اتر کر مرکزی شاہراہ پر جانا چاہتی تھی، تاکہ بروقت مقام حادثہ پر پہنچ سکے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے عملے نے سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اسٹاف کو نہ صرف روکا بلکہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ریسکیو 1122 کے حکام نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ملوث عملے کے خلاف نہ صرف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے بلکہ محکمانہ و قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موقف معلوم کرنے کےلیے ترجمان سے رابطہ کیا گیا اور پیغام بھی چھوڑا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔