کراچی:

جائیداد کے لالچ میں خون سفید ہوگیا، شہر قائد میں ناخلف بیٹے نے ماں، باپ، ماموں اور اپنے چھوٹے بھائی پر گولیاں چلا دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باغ کورنگی گلشن ملت سوسائٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل  کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور بیانات لینے کے ساتھ ساتھ شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، جس میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ، باپ ، ماموں اور چھوٹے بھائی کوزخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم سرور خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا  ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار