کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ رینجرز اور پولیس نے کورنگی ضیاء کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکورنگی ضیاء کالونی میں شرپسند اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں 2 ملزمان صدام حسین نوناری اور نظام الدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 شناختی کارڈز، 2 موبائل فونز اور نقدی بر آمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان 27 اپریل 2025 کواحتجاج کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے مزید 4 ساتھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتارملزمان کو بمع برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کی
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔