لاہور ،موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جیل روڈ، کلمہ چوک، نصیرآباد، انارکلی، جین مندر، بھاٹی گیٹ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، نشتر، کینال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔