کاکسس بازار میں بارش سے 50ہزار پناہ گزیں متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کے علاقے کاکسس بازار کی تحصیل ٹیکناف میں موسلا دھار بارش سے 50 ہزار سے زائد پناہ گزیں شدیدمشکلات کا شکار ہوگئے۔ 3روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں ٹیکناف کے پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور کئی گھر پانی میں بہ گئے ہیں۔ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلابی پانی جمع ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ٹیکناف کے مختلف علاقوں پورن پلن پاڑا، شبرنگ، ہنیلا اور شاہ پوریر ڈویپ میں 50 ہزارسے زیادہ لوگوں نے پہاڑیوں پر پناہ لے رکھی ہے جہاں وہ غیر محفوظ زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد صلاح الدین اور انتظامیہ کے عملے نے ٹیکناف کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میمونہ گورنمنٹ پرائمری سکول شیلٹر میں پناہ لینے والوں میں امداد تقسیم کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔