City 42:
2025-11-03@07:27:13 GMT

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کی سنی گئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

سٹی 42 : سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، سندھ کابینہ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ نقصان کا معاوضہ، بیچوں کی فراہمی، متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے، امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈری ہیبلٹیشن پروگرام کا حصہ ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دے دی ہے، صنعتی زونز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے صوبے میں 55 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے معیشت کو ایک نئی جہت ملے گی، سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.

56 ارب کا بغیر سود قرض منظور کرلیا۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

شرجیل میمن نے کہا کہ ہاری کارڈ سے زرعی لاگت پرسبسڈی، نرم قرضے، آفات سے بچاؤ کے لیے مالی مدد کی جائیگی، اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ، 88871 درخواستوں کی تصدیق بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک 36 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، ڈی ایچ اے کو یومیہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ صرف 5 ایم جی ڈی دیا جارہا ہے منصوبے میں پمپنگ اسٹیشن، فلٹریشن پلانٹ ،ریزر وائر شامل ہوں گے۔

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے سندھ بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے، 11 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کابینہ نے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ  سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

 بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمٹ فنڈ پاکستان کے لیے موسمیاتی موافقت کے منصوبے کی منظوری
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ