لاہور کی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔
جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرانٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ طلبی کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی پیروی کیلیے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔
جوڈیشیل مجسٹریٹ نے حکم نامہ طلبی کے ساتھ روبکار بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروارکھا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو ذاتی حیثیت میں پیش بانی پی ٹی آئی کا حکم
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دیں، اپیلوں میں پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیلوں پر فیصلے تک پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے اقدامات معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر پیپلزپارٹی کا ردعمل وزیر اعظم کا زرعی اصلاحات پر عمل کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کرنے کا اعلان اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا عدالت نے سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم