کراچی: چوری کی گئی قربانی کی گائے تین گھنٹے میں برآمد، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے قربانی کی گائے چوری کرنے والے ملزم کو تین گھنٹے میں گرفتار کر کے گائے برآمد کرلی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق شہری اسامہ نے پاکستان بازار تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ گھر کے باہر کھڑی اس کی قربانی کی گائے چوری ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گائے کی تلاش شروع کر دی اور تین گھنٹے کے اندر چوری کی جانے والی قربانی کی گائے برآمد کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔
گائے کے مالک اسامہ نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قربانی کی گائے
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔