راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کر لیا اور 163 افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں 51 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن میں سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاون، صادق آباد، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات شامل ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی گاڑی، رکشا یا دیگر اشیاء فراہم کریں۔ شہری کسی غیر قانونی غیر ملکی کے ساتھ کاروباری لین دین یا ملازمت کے معاملے میں شامل نہ ہوں۔ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کرائیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔