کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں نے باڑے میں عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے 7جانور چھین کر فرار ہوگئے اور پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ کے علاقے راجا تنویر کالونی عائشہ مسجد کے قریب جمعرات کی صبح 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے باڑے میں داخل ہو کر وہاں پر موجود عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے جانور چھین کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 20 لاکھ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈاکو اپنے ہمراہ لائی گئی گاڑیوں میں مویشی لاد کر لے گئے، کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے جائے وقوع سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور ملزمان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس علاقے میں نصب سی سی ٹی کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت اور ان کے استعمال کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا بھی پتہ چل سکے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس کی جانب سے واردات کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد