پولیس نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی، مغوی بحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کچھ افراد نے شہری محمد شکیل کو اغوا کرکے رہائی کے بدلے تاوان طلب کیا ہے، اور متاثرہ خاندان کو سخی حسن چورنگی پر رقم لانے کو کہا ہے۔ پولیس نے فوری حکمت عملی بناتے ہوئے اہلکاروں کو سادہ لباس میں مذکورہ مقام پر تعینات کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار
اغوا کاروں کے پہنچنے پر گرفتاری کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے کے ڈی اے چورنگی پر دوبدو مقابلے کے بعد ایک ملزم اشعر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم کامران کو عوام کے ممکنہ تشدد سے بچاتے ہوئے معمولی زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ مزید 2 ملزمان عرفان اور دانیال کو بغیر مزاحمت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے مغوی شکیل کو بازیاب کروا لیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، موبائل فونز اور ایک کار برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ تمام گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اغوا تاوان شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن شہری محمد شکیل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اغوا تاوان شاہراہ نور جہاں پولیس اسٹیشن شہری محمد شکیل پولیس نے
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔