کراچی:

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں صباء سینیما کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرے کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت محمد فہیم تونیو کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر جرائم میں استعمال ہو رہی تھی۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھتے کی پرچی میں فیکٹری مالکان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزم پہلے کے پی کے مفرور تھا واپس آ کر واٹر ٹینکر چلا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو پکڑ لیا۔ ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت آزاد خان عرف یاور کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے فیکٹریوں میں بھتے کی پرچی کیساتھ گولیاں رکھ کر بھیجی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھتے کی پرچی میں فیکٹری مالکان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزم پہلے کے پی کے مفرور تھا واپس آ کر واٹر ٹینکر چلا رہا تھا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم واٹر ٹینکر چلانے کے بہانے فیکٹریوں کی معلومات حاصل کرتا تھا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج  کرکے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: چوری کی گئی قربانی کی گائے تین گھنٹے میں برآمد، ملزم گرفتار
  • حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
  • کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی: پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب
  • کراچی میں پولیس مقابلہ؛ 4 اغوا کار گرفتار، مغوی کو بازیاب کروالیا گیا
  • اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
  • کراچی، کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا پڑوسی گرفتار، مقدمہ درج
  • لاہور؛ سگی بہن کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا بھائی گرفتار