جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 22 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔
وانا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی جانب سے جاری واقعے کی رپورٹ میں رات 8 بجے ’ڈرون حملے‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13 سے 60 سال کی عمر کے 22 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک 13 سالہ بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 7 بچے زیادہ زخمی ہیں، جن کی عمریں 15، 18 اور 19 سال ہیں، اس کے علاوہ باقی 13 ’معمولی‘ زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو فارغ کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی سے وابستہ ایم این اے زبیر خان وزیر نے ہسپتال کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان والی بال کھیل رہے تھے جب کواڈ کاپٹر نے ان پر گولے برسائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد علاقے کے لوگ خوفزدہ اور اپنے گھروں تک محدود ہو گئے۔
زبیر خان وزیرنے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اس ڈرون حملے کی شدید مذمت کی، جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں جبکہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی
سٹی 52: چمن پاک افغان بارڈرپر ٹیکسی سٹینڈ میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع سامنے آرہی ہے
چمن بارڈر کے قریب افغان کڈوال کے گاڑیوں کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 2 زخمی ہوئے ۔
سیکورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی دور دور تک آواز سنائی دی گئی ۔
چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔چمن پولیس کے مطابق چمن میں با رڈر پر پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے
چمن پولیس نے علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے،ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ ؛ ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت