کوئٹہ میں صفائی کی نجی کمپنی کی ٹیم پر ملزمان کا تشدد، 12 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
کوئٹہ کے مصروف تجارتی علاقے قندھاری بازار میں نجی کمپنی ‘صفا کوئٹہ’ کی صفائی ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب صفائی کے معاملے پر دکانداروں اور صفائی کے عملے کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا کوئٹہ جدید شہر بننے جارہا ہے؟
واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کو عملے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے صفائی کے عملے پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔